• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے PTI غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی

الیکشن کمیشن نےپاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی، پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور پیش نہیں ہوئے، جبکہ معاون وکیل نے کیس کے التواء کی درخواست کی۔

دوران سماعت معاون وکیل پی ٹی آئی نے کہا ہےکہ وکیل انور منصور سپریم کورٹ ہیں ، جس کے باعث کیس کا التوا کیا جائے۔

درخواست گزار اکبر ایس بابرکےوکیل کا کہنا ہے کہ اسکیس کی 24 التوا ہوئیں، جو پی ٹی آئی کے کہنے پر ہوئی، جس دن پی ٹی آئی حاضر ہونا چاہئے میں تیار ہوں۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ابتدائی جواب نہیں دیا ہے، مجھے سات فروری کو اسکروٹنی کمیٹی کے 10 والیمز ملے تھے، ان کو پانچ افراد روز پڑھ رہے ہیں۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کے وکیل سے پوچھا کہ آپ کو والیمز کا جائزہ لینے کتنے دن چاہئے۔

وکیل نے جواب دیا کہ مجھے ان کا جائزہ لینے میں بیس دن لگیں گے، میں ابتدائی جواب جمع کرا دیتا ہوں۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید