قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف کے معافی مانگنے کا تذکرہ کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں گفتگو کے دوران شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے لاہور میچز سے متعلق مشورہ دے دیا۔
انہوں نے اس دوران انگلینڈ سیریز کے حوالے سے یاد گار واقعہ شیئر کیا اور بتایا کہ پہلے فلنٹوف نے میرے ساتھ بدتمیزی کی۔
انہوں نے کہا کہ فلنٹوف نے کہا تم لگتے ٹارزن ہو مگر بال لڑکیوں کی طرح کرتے ہو۔
سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ میرے گھٹنے خراب تھے، ڈاکٹر کے پاس گیا اور کہا کہ میرے گھٹنے ٹھیک کرو۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیریز میں فلنٹوف کے سر پر گیندیں ماریں تو اُس نے کہا کہ مجھے معاف کردو غلطی ہوگئی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لاہور میں ہونے والے میچز سے متعلق بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ لاہور میں ٹاس کا بہت اہم کردار ہوگا، وہاں ٹھنڈ اور دھند بہت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میرا پی سی بی کو مشورہ ہے کہ لاہور میں دن 12 بجے میچ شروع کردیں، صبح جلدی میچ شروع کریں اور شام 6 بجے تک دونوں میچ ختم کردیں۔