• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جن میگا پروجیکٹس سے عوام مستفید ہورہے ہیں وہ ن لیگ حکومت نے بنائے، طارق فضل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جن میگا پروجیکٹس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں وہ سب ن لیگ حکومت نے بنائے۔ 

جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ جو کام اچھا ہوگا ہم اس کی تعریف کریں گے۔

انہون نے کہا کہ لاہور ملتان موٹروے، سکھر موٹروے، ہزارہ موٹروے ن لیگ حکومت نے بنائی، موجودہ حکومت کے پروجیکٹس کی لاگت زیادہ ہے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ غربت مٹاؤ پروگرام میں مرغے، کٹے ہیں، اس سے غربت ختم نہیں ہوسکتی، اس حکومت میں ایک کروڑ لوگ غربت کی سطح سے نیچے گئے۔

لیگی رہنما نے سوال کیا کہ جو لوگ ہماری حکومت کے دوران خوشحال تھے، کیا آج بھی خوشحال ہیں؟ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جو شخص گناہ کو گناہ سمجھے وہ توبہ کرلیتا ہے، جو شخص گناہ کو ثواب سمجھ کر کرے وہ توبہ نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقصود کا ٹرائل آپ کرلیں، آپ کی حکومت ہے، آپ فارن فنڈنگ کا جواب کیوں نہیں دیتے؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرپشن کے الزامات لگائے، بتائیں کتنے سیاستدانوں سے ریکوری کی۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ لندن میں ثابت ہوگیا کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہوئی، شہزاد اکبر اے آر یو کے سربراہ تھے، وہ کوئی الزام ثابت نہ کرسکے۔

قومی خبریں سے مزید