سرگودھا (نمائندہ جنگ) محکمہ ریلوے نے حویلیاں سے براستہ راولپنڈی‘ سرگودھا‘ کراچی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس کی دو بوگیوں کا مکمل کوٹہ سرگودھا کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ہزارہ ایکسپریس جوکہ پرائیویٹ کمپنی پراکس کے زیر انتظام چلتی ہےجس کا ٹھیکہ ختم ہورہاہے۔ محکمہ ریلوے نے ہزارہ ایکسپریس کو اپنی تحویل میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی دو بوگیاں سرگودھا کیلئے مختص ہونگی۔ کراچی سے آنیوالی ہزارہ ایکسپریس کی دو بوگیاں سرگودھا روک کر ٹرین حویلیاں روانہ کردی جائیگی ۔ حویلیاں سے واپسی پرہزارہ ایکسپریس کیساتھ یہ دو بوگیاں سرگودھا سےکراچی کیلئے منسلک کر دی جائینگی۔