• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثمینہ پیرزادہ ملک میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات سے پریشان

ثمینہ پیرزادہ ملک میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات سے پریشان
ثمینہ پیرزادہ ملک میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات سے پریشان

سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ ملک میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کی ناقص صورتحال سے پریشان ہیں۔

ثمینہ پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بڑے شہروں میں موجود گندگی سے پریشان ہوکر ایک سوال کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’ہمارا ملک خوبصورت ہے لیکن ہمارے شہر کچرے سے کیوں بھرے ہوئے ہیں‘۔

اداکارہ نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کی ناقص صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئےلکھا کہ ’کون اپنا فرض ادا نہیں کر رہا؟‘

خیال رہےکہ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ سوشل میڈیا پر اکثروبیشتر سماجی مسائل کے حوالے سے اپنی تشویش اور رائے کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

اس سے پہلے بھی اداکارہ نے دنیا بھر میں تیزی سے رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اُنہوں نے اس مسئلے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھاکہ’کیا ہم کہکشاں میں موجود زمین اور اپنے واحد گھر کو بچا سکیں گے؟ دنیا والوجاگو‘۔

انہوں نے ماؤں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ’ مائیں نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی آواز بلند کریں اور گلوبل وارمنگ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں‘۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید