• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قیدیوں نے یرغمال پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا


صوبہ سندھ کی لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قیدیوں نے یرغمال بنائے گئے تمام 7 پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا۔

واقعہ لاڑکانہ سینٹرل جیل میں 5 دن قبل پیش آیا تھا جب قیدی محمد علی کھوکھر کی لاڑکانہ جیل سے شکارپور منتقلی پر احتجاج کرتے ہوئے قیدیوں نے7 پولیس اہلکاروں کو اپنی بیرکوں میں بند کردیا تھا۔

جیل انتظامیہ نےقیدیوں سے مذاکرات کیے گئے جس کے بعد پہلے 5 اہلکاروں کو قیدیوں نے چھوڑا اور اب مزید دو اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق کشیدگی کا سبب بننے والا قیدی محمد علی کھوکھر کو لاڑکانہ منتقل نہیں کیا گیا۔

قیدی محمد علی 2012 میں نوڈیرو تھانے کی حدود میں قتل کے مقدمے میں نامزد ہے، اس کےخلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے اور آئندہ سماعت 19 فروری کو ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید