پشاور(جنگ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کا میئر کون ہوگا؟ عہدے کیلئے سہ فریقی مقابلہ ہے، جس کیلئے پولنگ آج ہوگی۔ انتخابی معرکے میںپاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اور وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پورکے بھائی عمر امین گنڈہ پور، جمعیت علماءاسلام کے نامزد امیدوار و معروف کاروباری شخصیت کفیل احمد نظامی اور پیپلز پارٹی کے امیدوارفیصل کریم کنڈی کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ری پولنگ آج ہو گی، مجموعی طور پر 500 سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر اور باجوڑ میں ری پولنگ ہوگی، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔