• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے، عثمان بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کو پہلے کی طرح اس بار بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے غبارے سے آئندہ چند روز میں ہوا نکل جائے گی۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کا شوشہ صرف چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہے، جس اپوزیشن اتحاد پر اس کی اپنی جماعتیں عدم اعتماد کر چکی ہوں انہیں عدم اعتماد کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ استعفوں اور لانگ مارچ کے بعد اب اپوزیشن نے عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا ہے، یہ نہ عدم اعتماد لا سکتے ہیں نہ استعفے دے سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن میں لانگ مارچ کرنے کی بھی ہمت نہیں، نمبر گیم میں حکومت کو واضح سبقت حاصل ہے، تمام اپوزیشن اکٹھی ہو جائے تو بھی عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید