• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے 1 ارب بیرون ملک منتقل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 1 ارب بیرون ملک منتقل کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کراچی کے خالد بن ولید روڈ پر کارروائی کی اور حوالہ ہنڈی کے کارروبار میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کا نیٹ ورک ملائیشیا، ساؤتھ افریقا، ترکیہ اور دیگر ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے1 ارب روپے سے زائد رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعےبیرون ملک منتقل کی، گرفتار ملزمان سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید