• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

2015میں10 لاکھ سے زائد مہاجرین یورپ پہنچے،یو این ایچ سی آر

Latest News
نیویارک.......اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین(یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ 2015 کے شروع سے اب تک 10 لاکھ سے زائد مہاجرین سمندر پار کر کے یورپی یونین میں داخل ہو چکے ہیں۔

گزشتہ سال یہ تعداد دو لاکھ سولہ ہزار تھی۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہا کہ سمندری راستے سے یورپی یونین پہنچنے والے دس لاکھ573 مہاجرین میں اسی فیصد سے زائد یونان پہنچے ،جن کی بیشتر تعداد لیسبوس جزیرے میں پہنچی۔ یونان پہنچنے والے اکثر مہاجرین ترکی سے آئے تھے۔

دیگر کی اکثریت لیبیا سے بحیرہ روم عبور کر کے اٹلی پہنچی۔ادارے کا کہنا ہے کہ پناہ گرینوں کی نصف تعداد شام سے فرار ہونے والے افراد کی ہے جبکہ 21 فیصد افغانستان سے آئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ جنگ، سیاسی ظلم و ستم اور اقتصادی مشکلات سے بچنے کے لیے یورپ پہنچنے کے لیے بے چین پناہ گزین شکستہ یا ربڑ کی کشتوں میں سفر کر کے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔اس سال بحیرہ روم پار کرنے کی کوشش کے دوران کم از کم پونے چار ہزار پناہ گزین ہلاک یا لاپتا ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین
تازہ ترین