• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSL سے دستبردار: شعیب اختر کا شاہد آفریدی کو مشورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے پی ایس ایل 7 سے دستبردار ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ پیغام جاری کردیا۔

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے 41 سالہ قومی کرکٹر شاہد آفریدی کو کچھ آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’آرام کرو لالا، اس عُمر میں یہ عشق آسان نہیں ہے۔‘

سابق کرکٹر کے دلچسپ ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز شاہد آفریدی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ کوشش کر رہے تھے کہ پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتے مگر پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہوگئی ہے، برداشت کی ہمت ختم ہوگئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دو تین ماہ اپنی ری ہیب کروں گا تاکہ کے پی ایل میں ایکشن میں آسکوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید