مردان (نمائندہ جنگ) سٹی سرکل میں پولیس کے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیاڈی پی او مردان فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی شمریز خان کی قیادت میں ڈی ایس پی رورل سرکل اور سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز ،سکواڈ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ اور لیڈیز پولیس سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی مردان نے اس کامیاب سرچ اپریشن میں بھرپورحصہ لیا ۔تھانہ سٹی کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن ہوکر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے۔30مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیااس سرچ اپریشن کے دوران02عددکلاشنکوف،01کالاکوف،02عدد شارٹ کن،01رائفل، 23عدد پستول اور 309عدد کارتوس بھی برآمد ہوئے۔اس اپریشن کے دوران پولیس نے جدید سائنسی آلات سی آروی ایس‘آئی وی ایس‘ وی وی ایس کےذریعے مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا گیا۔09موٹر سائیکل مشکوک پائے گئے جن کو پو لیس نےقبضہ میں لے لیا۔اسی طرح 18 ان رجسٹر کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے،11افراد کو زیر دفعہ 107/151جبکہ07افراد کو زیر دفعہ 55/109گرفتار کیا گیا۔