جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما اکرم خان درانی نے مولانا فضل الرحمان کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی خبروں کی تردید کردی۔
جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہا کہ ابھی جہانگیر ترین سے رابطہ نہیں کیا گیا۔
اکرم درانی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کل بننے والی کمیٹی جہانگیر ترین سے رابطہ کرے گی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سربراہ مولانا فضل الرحمان کی دو روز قبل رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات مولانا فضل الرحمان کی چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد ہوئی، جو آدھے گھنٹے کے قریب جاری رہی۔
کچھ مشترکہ دوستوں نے مولانا فضل الرحمان اور جہانگیر ترین کی ملاقات کا اہتمام کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے موجودہ صورتحال اور مستقبل کے معاملات پر جہانگیر ترین سے تعاون مانگا۔