• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: شوہر کے ہاتھوں بیوی، ساس، 2 بچے قتل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گوجرانوالہ میں شوہر نے بیوی، ساس اور 2 بچوں کو قتل کر دیا، افسوس ناک واقعہ تھانہ احمد نگر کے علاقے کلیر اونچا میں پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بیوی سعدیہ، ساس رشیدہ بی بی اور 2 بچے حرم فاطمہ اور سعد شامل ہیں، بچوں کی عمریں 4 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔

ملزم سرور کو بیوی کے کردار پر شبہ تھا جس کی وجہ سے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

آج جھگڑا ہوا تو ملزم نے طیش میں آ کر گھر میں موجود تمام افراد کو سروں میں ڈنڈے مار کر قتل کر دیا۔

4 افراد کے قتل کی واردات انجام دینے کے بعد ملزم باآسانی فرار ہو گیا۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں جس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید