کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں جمعرات بازار کے قریب واقع گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں دو خواتین 50سالہ کوثر زوجہ ریاض اور 24سالہ رمشاءعرف سبحان دختر ریاض جاں بحق ہوگئیں، پولیس نے لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق مقتولہ ماں اور بیٹی ہیں، مقتولہ رمشاء کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی تاہم وہ شوہر سے روٹھ کر میکے آئی ہوئی تھی، ہفتہ کی صبح اسکا شوہر اسے منانے آیا تو اس نے جانے سے منع کیا جس پر شوہر اسحاق خان عرف سراج موٹا نے مشتعل ہوکر تیس بور پستول سےاپنی بیوی پر فائرنگ کردی، اسکی ماں اسے بچانے کے لیئےآئی تو ملزم نے ساس کو بھی گولیاں ماردیں اور فرار ہو گیا،ملزم رکشا ڈارئیور ہے ،ملزم کے سسر کا کہنا ہے کہ اسکی بیٹی نے اسکی مرضی کے خلاف شادی کی تھی اور شادی کے بعد سے اس نے اپنے داماد کو نہیں دیکھا ہے۔