• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل تنویر اور بین کٹنگ میں تلخ کلامی، امپائر نے معاملہ رفع دفع کروایا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویر اور پشاور زلمی کے بین کٹنگ میں تلخ کلامی ہوگئی۔ 

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی کی اننگز کے 19ویں اوور میں بین کٹنگ نے سہیل تنویر کو 3 گیندوں پر تین چھکے رسید کرکے نامناسب اشارے کیے۔ 

اسی اوور میں کٹنگ نے تنویر کو چوتھا چھکا بھی رسید کردیا، جس پر سہیل تنویر سیخ پا ہوگئے اور دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، تاہم امپائر نے بیچ میں آکر معاملے کو رفع دفع کروایا۔ 

معاملہ یہاں ختم نہیں ہوا بلکہ اگلے اوور میں نسیم شاہ کی گیند پر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کرنے پر بین کٹنگ کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کا کیچ سہیل تنویر نے لیا اور پھر جواب میں انہوں نے بھی بین کٹنگ کی جانب نامناسب اشارے کردیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید