• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فاروق قتل کیس‘ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیشی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد ( آن لائن ) عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں تفتیش کیلئے سکاٹ لینڈ یارڈ کی 6 رکنی ٹیم  اسلام آباد پہنچ گئی ہے ، چھ رکنی ٹیم کی قیادت اسٹیورٹ مائیکل کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کرے گی اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر وزیر داخلہ چودھری نثار کو بھی آگاہ کرے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹیم وزارت داخلہ کے حکام سے کل ملاقات کرنے کے بعد واپس روانہ ہو جائے گی۔
تازہ ترین