ملتان(سٹاف رپورٹر ) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محلہ غریب نواز کی پٹھان برادری نے نواں شہر چوک پر 4 سالہ بچے کی بازیابی کیلئے احتجاجی دھرنا دیا، بچے کے والد گل امیر نے بتایا کہ میرا بیٹا صدام خان گھرکے سامنے گلی میں کھیل رہا تھا اچانک غائب ہو گیا، تھانہ سیتل ماڑی میں اغوا کا مقدمہ درج کرا یا ہے، دھرنے سے سینئر نائب صدر تحریک انصاف نسیم خان اور صدر آل ملتان انسٹالمنٹ وسیم خان نے کہا کہ پشتون برادری ملتان میں عدم تحفظ کا شکار ہے،پٹھان برادری کے دوسرے بچے کا اغوا ہونا جہاں لمحہ فکریہ ہے وہاں پر بہت بڑا سوالیہ نشان بھی ہے ،انہوں نے آئی جی پنجاب اور ضلعی حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ مغوی صدام کو فوری طور پر بازیاب کریا جائے۔