• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پوسٹ مارٹم میں 3 سالہ بچے سے بدفعلی ثابت

کراچی کے علاقے شاہ فیصل نمبر 5 میں نالے سے ملنے والے 3 سال کے بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ میں بچے سے بدفعلی ثابت ہوئی ہے۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، اس کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات ہیں جبکہ سر اور گلے پر بھی چوٹ کے نشانات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بچے کی موت گلا دبانے سے ہوئی ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے،جبکہ لاش کے مختلف نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوائے جا رہے ہیں۔


قومی خبریں سے مزید