• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس یوکرین تنازع بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے، چینی صدر

روس یوکرین تنازع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے فریقین سے بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانسیسی صدر میکروں سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران چینی صدر نے یوکرین تنازع کے سیاسی تصفیے پر زور دیا۔

چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر کا فریقین کو تنازعات کے حل کے لیے نارمنڈی فارمیٹ سمیت کثیرالجہتی پلیٹ فارمز استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔

نارمنڈی ایک غیر رسمی گروپ ہے جو 2014 میں فرانس، جرمنی، روس اور یوکرین کے سفارت کاروں نے بنایا تھا۔

اس سے قبل چینی اور فرانسیسی صدور نے اپنی گفتگو کے دوران دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید