• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ کل سے شروع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ کل سے کراچی میں شروع ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر عرفان اللّٰہ کی جگہ محمد ذیشان کو کیمپ میں طلب کر لیا۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ آسٹریلیا سے مقابلے کی تیاریاں کل سے شروع کرے گا، کھلاڑی کراچی پہنچنا شروع ہو گئے۔

پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر عرفان اللّٰہ کا کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے ان کی جگہ محمد ذیشان کو کیمپ میں طلب کر لیا گیا ہے۔

اظہر علی، فواد عالم، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل کے علاوہ ریزرو کھلاڑی یاسر شاہ اور محمد عباس کیمپ میں شرکت کریں گے۔

 پی ایس ایل میں شریک ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی ٹیم کی مصروفیت ختم ہونے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔

تمام کھلاڑی 23 فروری کو اسلام آباد جائیں گے، جہاں 26 فروری تک آئسولیشن میں رہیں گے، اگلے روز پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ ہوگی۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بھی 27 فروری کو پاکستان پہنچے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز 4 مارچ سے شروع ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید