• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ ضمنی انتخاب میں دھاندلی پر 26 سابق ضلعی افسران عدالت میں طلب

ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی پر 60 میں سے 26 سابق ضلعی افسران کو عدالت نے 24 فروری کو طلب کر لیا، افسران کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد عبدالجبار کی عدالت میں استغاثے جمع کروا دیے گئے ہیں۔

 طلب کیے گئے سابق افسران میں سابق ڈی پی او حسن اسد علوی، سابق ڈی سی ذیشان لاشاری اور دیگر شامل ہیں۔

دھاندلی میں ملوث ان افسران کیخلاف فوجداری مقدمات چلائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے تمام افسران کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید