اسلام آباد ( صباح نیوز)سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیئے جانے کا حکم نامہ چک شہزاد فارم ہاوس کے گیٹ پر چسپاں کردیا گیا ہے،سنگین غداری کیس میں بارہ جولائی کوخصوصی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔پرویز مشرف کی اسلام آباد میں واقع رہائش چک شہزاد فارم ہاوس کے گیٹ پر چسپاں کئے گئے عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف ولد سید مشرف الدین عدالتی حکم پرجان بوجھ کرعمل نہیں کررہے،پرویز مشرف 12 جولائی کوعدالت میں پیش ہوں۔