• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سسرالیوں کی فائرنگ سے داماد جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں سسرالیوں نے فائرنگ کرکے 2 بچوں کے باپ کو قتل کر دیا، مقتول بیوی کو لینے آیا تھا۔

پولیس کے مطابق گلشن معمار میں عدنان نامی شخص کو اس کے سسرالیوں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، مقتول کی بیوی 3، 4 دن سے سسرال میں تھی اور وہ اسے لینے گیا تھا۔

مقتول عدنان کا سسرال میں اپنے سسر اور 3 سالوں سے جھگڑا ہوا جس کے دوران سسرالیوں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا۔

عدنان مالاکنڈ درگئی سے تعلق رکھتا تھا، اس کی 2019ء میں شادی ہوئی تھی، 2 بچے تھے اور وہ پراپرٹی کا کام کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایک شخص تھانے آیا اور کہا کہ ہمارے داماد نے خود کو گولی مار دی ہے اور اس کے بعد وہ غائب ہوگیا، جبکہ مقتول کے سسر اور تینوں سالے گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید