سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونےپر ماں بیٹی کی گرفتار کرلیا گیا ۔ تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ محلہ ٹبہ جالیاں سرکلر روڈ کی رہائشی خاتون لبنی بی بی اور اسکی بیٹی کنول جوکہ اپنے گھر میں کریانہ سٹور بھی چلاتی ہیں کو لاہور کی پولیس نے گرفتارکر لیا ۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روزلاہور سے ایک گرفتار شدہ نوجوان جس کو پولیس اپنے ساتھ لائی تھی کی نشان دہی پر ماں بیٹی کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے لاہور لے گی۔