سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) پابندی کے باوجود آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈوان میں مزید11افراد کو سامان آتشبازی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ لنڈا پھاٹک سے پابندی کے باوجو د آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والے خطیب، تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سرکلر روڈ سے دامن اور راشد، تھانہ مراد پور کے علاقہ پکا گڑھا سے احمد اور کور پور سے زین اور بابر، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ سے عبدالقدوس، تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ کچری سے 150 ڈبی پٹاخہ برآمد کرکے عدنان، تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ سے طالب حسین، تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ محلہ شاہ جہانیاں سے رضوان اللہ، اور تھانہ پھلورہ کے علاقہ خانانوالی سے شفیق کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے سامان آتشبازی برآمد کیا اور مقدمات درج کرلئے۔