• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان اب کبھی بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے، پرویز خٹک کا دعویٰ

وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اب کبھی بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی کیونکہ اپوزیشن کی کشتی خود ہچکولے کھارہی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کبھی کامیاب نہیں ہوگی جبکہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بھی شکست اپوزیشن کا مقدر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان مسجدوں میں جلسے نہ کریں، نہ ہی جنت اور دوزخ کے سرٹیفکیٹ بانٹیں، وہ اب کبھی بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے۔

پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ فضل الرحمان ان لوگوں کو پارٹی میں شامل کر رہے ہیں، جن کے پاس دولت ہے۔

قومی خبریں سے مزید