کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کا 13 مارچ سے کراچی اور لاہورسے گلگت اور سکردو کی پروازوں کا دوبارہ آغاز،اسلام آباد کے بعد اب مُلک کے دیگر حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں آپریٹ ہوں گی پی آئی اے کے مطابق پروازوں کے آغاز کا مقصد موسم بہتر ہوتے ہی شمالی علاقہ جات کیلئے سیاحت کو فروغ دینا ہےابتدائی طور پر لاہور سےگلگت اور سکردو اور کراچی سے سکردو کی پرواوزں کا آغاز کیا جارہا ہےپی آئی اے نے گزشتہ سال ملک کے تمام حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں چلائی تھیںنپی آئی اے کی پروازوں سے ایک لاکھ 81 ہزار سے زائد سیاح سکردو اور گلگت کی سیاحت کے لیے پہنچے۔