نوشہرہ (این این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اب کبھی بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے۔ جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی کیونکہ اپوزیشن کی کشتی خود ہچکولے کھارہی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کبھی کامیاب نہیں ہوگی ،بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بھی شکست اپوزیشن کا مقدر ہے۔انہوںنے کہاکہ فضل الرحمان مسجدوں میں جلسے نہ کریں، نہ ہی جنت اور دوزخ کے سرٹیفکیٹ بانٹیں، وہ اب کبھی بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے۔