• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھرتی ہوئی اداکارہ اور سینئر اداکار شہود علوی کی بیٹی اریبہ علوی نے اچانک منگنی کرلی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر منگنی کی انگوٹھی دکھاتے ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ آخر کار میں نے ’ہاں‘ کردی۔

اریبہ علوی کو ان کے منگیتر نے ’ٹرٹل بیچ‘ پر خوبصورتی سے سجے ساحل پر پروپوز کیا جس کے جواب میں انہوں نے ہاں کردی۔

اریبہ علوی کی منگنی کی پوسٹ پر ساتھی اداکار و مداحوں کی بڑی تعداد انہیں مبارکباد دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ اریبہ علوی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ابھرتا ہوا نام ہیں، وہ پہلی بار ڈرامہ سیریل ’انا‘میں ہانیہ عامر، عثمان مختار اور شہزاد شیخ کے ساتھ اداکاری کرتے دیکھی گئی تھیں۔

48 سالہ شہود علوی پاکستانی ٹی وی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں، سینئر اداکار 1994 سے پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید