پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے کیمپ میں بھرپور ٹریننگ کی جارہی ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ ان دنوں کراچی میں جاری ہے۔
محمد یوسف نے کہا کہ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کا ماحول فراہم کیا جارہا ہے تاکہ انہیں دوران سیریز کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کیمپ میں آج 90 اوور پر مشتمل سیناریو بیس میچ کھیلا گیا، جس میں بیٹرز کو وکٹ پر رک کر بڑی اننگز کھیلنے کا ہدف دیا گیا جبکہ بولرز سے لمبے اسپیل کرکے ان کی فٹنس کا جائزہ لیا گیا۔
بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، اس وجہ سے کیمپ میں انہیں ٹیسٹ کا ماحول فراہم کر کے ٹریننگ دی جارہی ہے۔