ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے قطر کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ امور پر متعدد معاہدوں پر بھی دستخط بھی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران اور قطر کے درمیان طے پانے والے معاہدوں میں دو توانائی کے معاہدے بھی شامل ہیں، جبکہ ان معاہدوں سے متعلق مزید تفصیل فراہم نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ 11 سالوں میں قطر کا دورہ کرنے والے ابراہیم رئیسی ایران کے پہلے صدر ہیں۔