• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر کوئی لڑکی اسکول میں حجاب پہنتی ہے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں، عرفی جاوید

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)متنازع بھارتی اداکارہ عرفی جاوید بھی حجاب کے حق میں بول پڑیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عرفی جاوید اگرچہ نیم عریاں لباس پہننے کے حوالے سےاکثر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں رہتی ہیں تاہم بھارت میں جاری حجاب کے تنازع پر ان کا کہنا ہے کہ لباس کا انتخاب ہر خاتون کا بنیادی حق ہے۔ کوئی بھی خاتون جو پہننا چاہے اسے اس کی آزادی ہے۔رپورٹ کے مطابق عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ ”کئی سال سے جاری لڑائی اس لیے نہیں تھی کہ ہم حجاب نہ پہنیں، یہ لڑائی اس لیے تھی کہ خواتین جو چاہیں پہن سکیں۔ اگر کوئی لڑکی اسکول میں حجاب پہنتی ہے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں۔اگر آپ پارلیمنٹ میں یا دیگر ہر جگہ پر جو چاہو پہن سکتی ہو تو اسکول و کالجز میں حجاب پہننا اتنی بڑی بات کیسے ہو گئی کہ اس پر ہنگامہ برپا ہے۔“ واضح رہے کہ عرفی جاوید بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سے سب سے پہلے باہر نکالی گئی تھیں۔ انہوں نے دو ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ کبھی کسی مسلمان سے شادی نہیں کریں گی ، کیونکہ وہ جب بھی سوشل میڈیا پر کوئی نیم عریاں تصویر پوسٹ کرتی ہیں تو مسلمان مرد انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ ہندوؤں کی مذہبی کتاب ’گیتا‘ میں دلچسپی رکھتی ہیں اور ان دنوں اس کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں عرفی جاوید نے کہا تھا کہ ”میں اسلام پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی میں کسی دوسرے مذہب کی پیروی کرتی ہوں۔“

دل لگی سے مزید