• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا اسحاق ڈار کے بنگلے کی فوری فروخت کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو خط


پاکستان مسلم لیگ  ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گلبرگ میں واقع بنگلہ فوری طور پر فروخت کرنے کے لیے نیب نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مراسلہ جاری کردیا۔

4 کنال اراضی پر واقع اسحاق ڈار کے بنگلے کی مالیت 25 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو کرپشن ریفرنس میں دسمبر 2017 میں مفرور ملزم قرار دیا تھا۔

 عدالت نے ملزم کی تمام جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

اسحاق ڈار کی اہلیہ نے 2020 میں گلبرگ کے بنگلے کی فروخت کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی۔ رٹ کی تنسیخ کے بعد نیب کی یہ اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید