سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )محکمہ ریلوے نے تحصیل میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ سے کرایہ مانگ لیا۔ ٹی ایم او ظفر قریشی نے جنگ کو بتایا کہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے پرانی سبز ی منڈی کے قریب ریلوے پھاٹک کو تحصیل میونسپل کارپوریشن نے اپنے فنڈز سے چوڑا کیا تاکہ گورنمنٹ علامہ اقبال کالج برائے خواتین ، ماڈل ٹاون،خادم علی روڈ ، فیکٹری ایریا اور چرچ روڈ کو جانے والی ٹریفک کے بہاو میں پیدا ہونے والے خلل کو دور کیا جاسکے مگر منصوبے کی تکمیل کے بعد اب محکمہ ریلوے نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے پاس درخواست دائر کر رکھی ہے کہ چونکہ ریلوے پھاٹک کو چوڑا کرنے کے لئے ان کی زمین استعمال ہوئی ہے اس لئے ان کو اس کا با قاعدگی سے کر ایہ دیا جائے ۔