سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) سیالکوٹ میں بے روزگاری کی شرح میں مزید 20فی صد اضافہ ہوگیا ہے۔نائب قاصد،چوکیدار اور سینٹری ورکرز کی 41 آسامیوں کے لئے1300 امیدوار میدان میں آگئے۔ ای ڈی او ڈاکٹر جاوید وڑائچ نے جنگ کو بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں محکمہ صحت کی41 اسامیوں میں سے س27 اوپن میرٹ اور 14کوٹے کی ہیں جن میں سے نائب قاصد کی7 سیٹوں کے لئے600، چوکیدار کی 13سیٹوں پر 150، سینٹری ورکر کی13سیٹوں پر 80، وارڈ سرونٹ کی 6سیٹوں کے لئے 150 جبکہ ٹیوب ویل آپریٹر پربھی لاتعداد افراد نے بطورامیدوار درخواستوں دے رکھی ہیں جن میں سے زیادہ تر کی تعلیمی اہلیت بی ایس سی، بی اے، اور ایف ایس سی ہے۔ بے روزگار نوجوانوں نے جنگ کو بتایا کہ وہ بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں اور اپنی نوکری کے حصول کے لئے وہ اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے پاس جا کر تھک چکے ہیں اور اب ای ڈی او آفس آئے ہیں کہ شاید ان کی قسمت کھل جائے ۔