• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کی جانب سے روس کے مختلف شہروں پر حملے کی سرکاری سطح پر تصدیق کی گئی ہے۔

روسی حملے کے بعد یوکرین کا پہلا بیان سامنے آیا ہے جس میں یوکرینی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ دارالحکومت کیف، ماریوپول، اڈیسہ اور دیگر شہروں پر حملے ہوئے ہیں۔

روس کے حملے کے بعد پورے یوکرین میں مارشل لاء نافذ کر دیا گیا ہے۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مارشل لاء کا نفاذ پورے ملک پر ہو گا۔

یوکرین کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ روس نے بیلیسٹک اور کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے دارالحکومت کیف کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حملہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سول طیاروں کے لیے یوکرین کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی فوج یوکرین کے علاقے ماریوپول اور اڈیسہ میں پہنچ گئی ہے۔

روسی فوج کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ملٹری کمانڈ سینٹرز پر بھی میزائل حملے کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف، شہروں ماریوپول اور بندرگاہ بلیک سی پورٹ اڈیسہ میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید