سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) دریائے چناب میں ڈوبنے والےنوجوان کی لاش نہ مل سکی۔ تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ میں اتوار کو 7 بجے کے قریب دریائے چناب میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ماچھی کھوکھر کے رہائشی محمد نواز کا سترہ سالہ بیٹا حیدر علی گہرے پانی میں چلا گیا اور کو شش کے باوجود کنارے پر نہ آسکا اور لہروں کا شکار ہوکر اپنی زندگی کی بازی ہا رگیا تھا۔ تھانہ اہلکار طارق کے مطابق نوجوان کی لاش کو غوطہ خورتلاش کررہے ہیں