• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—بشکریہ ٹوئٹر
—بشکریہ ٹوئٹر

یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مشرقی یوکرین میں 50 روسی فوجی ہلاک جبکہ 6 روسی طیارے تباہ کر دیے ہیں۔

اس سے قبل یوکرینی فوج کی جانب سے 5 روسی طیاروں اور 1 ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔

یوکرین کے اس دعوے کی روس کی جانب سے تردید کی گئی تھی۔

اُدھر یوکرین کے صدارتی دفتر کے مشیر کا کہنا ہے کہ روسی فوج کے حملوں میں اب تک 40 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

یوکرین کے صدارتی دفتر کے مشیر نے جاری کیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ روسی فوج کے حملوں میں شہریوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔

دوسری جانب روس کی فوج کے یوکرین پر حملے اور یوکرینی دارالحکومت کیف کے ایئر پورٹ پر بم دھماکے کے بعد لوگوں نے شہر خالی کرنا شروع کر دیا۔

دھماکے کے بعد کیف کے شہری شہر کے مضافاتی علاقوں میں جا رہے ہیں۔

کیف سمیت یوکرین کے مشرقی شہروں میں افرا تفری کی صورتِ حال ہے۔

واضح رہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا ہے، اس روسی حملے کی دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے مذمت کی جا رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا روس کے یوکرین پر حملے کے معاملے پر ہنگامی اجلاس بھی جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید