• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس زندگی اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور ( نمائندہ جنگ) جے ایس زندگی نے حال ہی میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ساتھ مالی خواندگی میں اضافہ اور یونیورسٹی آف ایجو کیشن کے تمام کیمپس میں مالی شمولیت کو فروغ دینے کیلئے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے پر زندگی کی ہیڈ آف آپریشنز کرن فیصل اور یونیورسٹی آف ایجو کیشن کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت پاشا نے دستخط کئے۔ اس موقع پر زندگی اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی سینئر ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ملک میں مالی شمولت کو بڑھانے کیلئے ریگولیٹر کے مشن سے مطابقت رکھتے ہوئے زندگی اپنے معزز صارفین کیلئے مفید اور سستی مالیاتی مصنوعات اور خدمات تک رسائی بڑھانے کیلئے ایکو سسٹم کے شراکت داروں کے اشتراک سے کام کر رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد یونیورسٹی کے تمام کیمپسز کے 25ہزار سے زائد طلبہ کے والٹ اکاؤنٹس کھول کر ان کی مالی شمولیت تک رسائی ممکن بنانا ہے اور انہیں یہ بھی سکھانا ہے کہ کس طرح سرمایہ کاری، آمدنی، بچت اور اپنی آمدنی کا انتظام عقلمندی سے کرنا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید