• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجے دیوگن شادی کے 23 سال مکمل ہونے پر حیران کیوں؟

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی اجے دیوگن اور کاجول کی شادی کو گزشتہ روز 23 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

اجے دیوگن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شادی کے 23 سال مکمل ہونے پر اہلیہ، اداکارہ کاجول کو دلچسپ انداز میں شادی کی مبارکباد دی ہے۔

اُنہوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ کاجول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ حیران ہیں کہ کاجول ابھی تک اُن کے ساتھ ہیں۔

اُنہوں نےکاجول کو شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا؛

1999- پیار تو ہونا ہی تھا
2022- پیار تو آل ویز ہے!

دوسری جانب کاجول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی سالگرہ کے موقع پر اجے کو شادی کے 23 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دینے کے لیے ایک یادگار تصویر شیئر کی۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’بھاگتے، چلتے، لنگڑاتے اور کبھی چیختے چلاتے ہمیں ساتھ رہتے 23 سال مکمل ہوگئے‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ’ کیا ہم اس پر کسی میڈل کے حقدار ہیں؟خیر کیونکہ  ہم دونوں ہی جانتے ہیں کہ آپ ایوارڈ فنکشنز کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں تو یہاں صرف آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی‘ ۔

خیال رہے کہ اداکار اجے دیوگن نے ساتھی اداکارہ کاجول سے 24 فروری کو 1999 میں شادی کی تھی اور اب اس اداکار جوڑی کے دو بچے بیٹی نیسا اور بیٹا یوک دیوگن ہیں۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید