• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجے دیوگن کو شادی کی سالگرہ یاد رکھنے کا آسان حل مل گیا

اجے دیوگن کو شادی کی سالگرہ یاد رکھنے کا آسان حل مل گیا
اجے دیوگن کو شادی کی سالگرہ یاد رکھنے کا آسان حل مل گیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن کو اپنی شادی کی سالگرہ یاد نہیں رہتی لیکن اس سال اُنہیں اپنی شادی کی سالگرہ یاد رہے گی۔

اجے دیوگن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرن جوہر کے شو سے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’یہ ریمائنڈر ہے‘۔

دراصل یہ کرن جوہر کے شو’ کافی ود کرن ‘ کا اس قسط کا  اسکرین شاٹ ہے جس میں اجے اور کاجول نے بطور مہمان شرکت کی تھی۔

اُس شو میں شادی کی سالگرہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اجے اپنی شادی کی تاریخ بھول گئے تھے اور کاجول نے انہیں یاد دلایا تھا کہ ان کی شادی 24 فروری کو 1999 میں ہوئی تھی۔

تو اب اجے نے اپنی شادی کی سالگرہ آنے سے دو دن پہلے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریمائنڈر لگا لیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار اجے دیوگن نے ساتھی اداکارہ کاجول سے 24 فروری کو 1999 میں شادی کی تھی اور اب اس اداکار جوڑی کے دو بچے بیٹی نیسا اور بیٹا یوک دیوگن ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید