یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی حملوں کے نتیجے میں شدید لڑائی کے باعث پاکستانی طلبہ پھنس چکے ہیں، ان ہی میں ایک کراچی کا طالب علم وقار عباس عابدی بھی ہے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والا وقار عباس عابدی بھی یوکرین میں پھنس گیا ہے، شاہ فیصل کالونی کا رہائشی نوجوان وقار تعلیم کے لیے یوکرین گیا ہے۔
طالب علم کی والدہ کا کہنا ہے کہ وقار کیف میں پھنسا ہوا ہے، سفارتی عملہ مدد نہیں کر رہا، میرا بیٹا گزشتہ 6 برس سے یوکرین میں ہے۔
والدہ وقار عباس نے کہا کہ بیٹے نے سفارتخانے کے نمبر پرکال کی، کوئی فون نہیں اٹھا رہا۔
طالب علم کی بہن کا کہنا ہے کہ ان کا بھائی وقار کیف میں ہیں، انہیں کہا جارہا ہے ٹرنوپل آئیں، حکومت وقار کو پاکستان لانے کے لیے کوششیں تیز کرے۔