• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور قیامِ پاکستان سے قبل ہی منی پاکستان بن چکا تھا: تابش الوری

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نواب آف بہاول پور سر صادق محمد خان پنجم کی 50ویں برسی کے موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ایک سیمینارمنعقد ہوا، پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق وائس چانسلرنے تقریب کی صدارت کی جب کہ   سیّد تابش الوری نے خصوصی خطاب کیا،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر طلعت افزا ، ملک حبیب اللہ بھٹہ، اساتذہ کرام، سول سوسائٹی کے نمائندے اور طلبہ وطالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔سیّد تابش الوری نے اپنے خطاب میں کہاکہ سر صادق محمد خان کے دور میں یہ خطہ مذہبی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی، مساوات ورواداری، عدل وانصاف اور علم و ادب کا گہوارہ تھا، یہ علاقہ قیامِ پاکستان سے قبل ہی منی پاکستان بن چکا تھا، نواب آف بہاول پور نے ستلج ویلی پراجیکٹ کی بدولت ریگستان کو چمنستان بنا دیا،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی   نے کہا کہ  نواب آف بہاول پور محسنِ پاکستان ہیں ،تقریب سے ڈاکٹر محمد طاہر،ڈاکٹر شاہد حسن رضوی اور ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی  نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین