• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کی اختتامی تقریب، رمیز راجا کا شائقین کرکٹ کا شکریہ


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی رنگارنگ اختتامی تقریب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں کیا کچھ ہوگا؟ سب کچھ چھپا کر رکھا۔

اس تقریب میں پی سی بی چیئرمین رمیز راجا قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔

انہوں نے اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پی ایس ایل جہاں جہاں بھی دیکھا گیا، شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

رمیز راجا نے مزید کہا کہ کراچی اور لاہور کے کراؤڈ نے پی ایس ایل میں چار چاند لگادیے، ایونٹ کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام کرکٹ فینز کا خیال رکھنے کی کوشش کی، تمام سیکیورٹی فورسز اور میڈیکل اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید