گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن سے ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے صدر وقار حسین بٹ اور جنرل سیکرٹری سید عمران حیدر نقوی کی قیادت میں ڈویژن گوجرانوالہ کی تمام بار کے صدور اور جنرل سیکرٹریز اور ممبر پنجاب بار کونسل حافظ انصار الحق ، غلام عباس تارڑ ، سعید بھٹہ ، امتیاز نور ملک پر مشتمل 40رکنی وفد نےملاقات کی۔ جس میں یک نکاتی ایجنڈا چیف جسٹس کے سامنے رکھا گیا جس میں صرف ہائیکورٹ بنچ کے فوری قیام کے اعلان کا مطالبہ کیا گیا ۔