• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
زین نڈیلا دماغ کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوا تھا
زین نڈیلا دماغ کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوا تھا

مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ستیہ نڈیلا کا 26 سالہ بیٹا زین چل بسا۔

ستیہ اور انو نڈیلا کا بیٹا زین نڈیلا دماغ کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوا تھا، بتایا جارہا ہے کہ زین زہنی معذور تھا۔

کمپنی نے اپنے ایگزیکٹو اسٹاف کو ایک ای میل کے ذریعے سی ای او کے بیٹے کی اچانک موت کے حوالے سے بتایا۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنے ایگزیکٹوز سے کہا ہے کہ وہ نڈیلا کے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

54 سالہ ستیہ نڈیلا نے 2014 میں مائیکروسافٹ کے سی ای او کا عہدہ سنبھالا، اس کے بعد سے  انہوں نے کمپنی کو ایسے پروڈکٹس ڈیزائن کرنے کی طرف گامزن کیا جو معذور صارفین کو مدد فراہم کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید