• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں موسمی پھول لگانے اور پتھروں کی کشیدہ کاری پر کام شروع

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے مری کی خوبصورتی کیلئے انٹری پوائنٹس ، جھیکا گلی سمیت دیگر مقامات پر موسمی پھولوں کی پنیری ، پلانٹیشن اور پتھروں کی کشیدہ کاری پر کام شروع کر دیا گیا ہے ، گذشتہ روز ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر عابد محمود ملک نے مری کے دورہ کے دوران جاری کام کا معائنہ کیا ، جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے بتایا کہ مری کے انٹری پوائنٹس کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے ،  انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ روڈ اور سٹیڈیم روڈ کے منصوبوں سے ہارٹیکلچر کیلئے پی ایچ اے کو تقریباً ایک کروڑ روپے ملے تھے جس پر کام جاری ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی اس کو مکمل کر لیا جائے گا ، ایئرپورٹ روڈ کیلئے 74لاکھ جبکہ سٹیڈیم روڈ کے منصوبے سے بیس لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم ملی تھی ۔
تازہ ترین