سندھ ہائی کورٹ نے بانی ایم کیو ایم اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاوسز پر حملے کے مقدمے میں سابق مئیر وسیم اختر کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
وسیم اختر مقدمے میں ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچے تھے۔
سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پولیس کو وسیم اختر کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔
عدالت نے وسیم اختر کو 7 روز میں اے ٹی سی میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا جبکہ سابق میئر کو 50 ہزار روپے کے مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
انسداددہشت گردی عدالت نے عدم پیشی پر وسیم اخترکے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔