سر گو دھا(نمائندہ جنگ)ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ راجہ شہزاد انور اورتحصیل صدر رائے حسن رضا نے کہا ہے کہ اگر سرگودھایونیورسٹی انتظامیہ نے فوری طور پر یو نیورسٹی کے400کلیریکل سٹاف کو اگلے گریڈز میں ترقی کے حکومتی نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہ کیاتو یوتھ کےجوان یو نیورسٹی کے باہر دھرنا دیں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ کے موقع پرمعاشی قتل کی داستان سنائیں گے۔